(علی رامے) سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ پر کٹ لگا دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے نئی انکیشمینٹ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لیو انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم کرکے کم کر دی گئیں۔
سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی۔ لیو انکیشمینٹ میں بیوہ کیلئے مختص مالی مراعات میں بھی کم کردی گئیں۔ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پنجاب کے ملازمین دشمن فیصلے پر احتجاج کیا جائیگا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کےملازم کش فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی مراعات کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
مزید پڑھیں: 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز اور ایپکا نے احتجاج کی کال دے دی -