وکیل پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

Jun 06, 2023 | 11:58:AM
وکیل پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان ) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ،وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی گئی،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


پی ٹی آئی کے سابق رہنما  فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی ہے،فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری پیش نہیں ہوئے،فیصل چوہدری کے معاون وکیل کمیشن میں پیش ہوئے،معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ فیصل چوہدری سیشن کورٹ میں مصروف ہیں،فیصل چوہدری کے معاون وکیل نے سیشن کورٹ کی کاز لسٹ جمع کرادی۔

ضرور پڑھیں :49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

 ممبر کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ ان سارے مراحل سے گزر چکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وہاں چالان ہوگا اور کیا ہے،یہ ایک بہانہ ہےہم انتظار کرتے ہیں اگر فیصل چوہدری نہیں آتے تو ان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہیں ، سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی گئی ۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔