امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق

Jun 06, 2023 | 12:04:PM

(24 نیوز) امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق ہو گیا۔

 نئی دہلی میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس میں دفاعی صنعتی تعاون کے نئے روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چین اور روس کی جارحیت کے خلاف بھارت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، نیا روڈ میپ فضائی و زمینی نقل و حمل کے نظام، زیر سمندر، انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تعاون اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو تیز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 7 سال کی بندش کے بعد ایران کل سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھو لے گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت چین کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر اپنے ہتھیاروں کے سب سے بڑے سپلائر روس پر انحصار کم کرنا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں