(24نیوز)سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
سابق وزیر اعظم کی اہلیہ نے اپنے وکیل کےتوسط سے درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کاقانونی حق ہے،اطلاعات ہیں کہ درخواست گزار کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیاگیاہے، شفاف ٹرائل کیلئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کاقانونی حق ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے کےالیکٹرک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی