سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کے سامنے  مظاہرہ 

Jun 06, 2023 | 13:31:PM

(24نیوز)اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس  کا کہنا ہے کہ احتجاج کل بھی جاری رہے گا جبکہ 8 جون کو وزارت خزانہ کے سامنے گرینڈ دھرنا ہو گا،گرینڈ دھرنے میں وفاقی ملازمین کے علاوہ ملک بھر سے ملازمین قیادت شرکت کرے گی،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کو 150 فیصد ڈسپیریٹی ریموول الاؤنس دیا جائے، یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم تمام ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے، ہاؤس رینٹ الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،اپ گریڈیشن پانے والے ملازمین کو خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر مراعات دی جائیں،معذور ملازمین کے کنوینس الاؤنس کو صوبوں کی طرز پر 2 سے بڑھا کر 6 ہزار کیا جائے،مزدور کی اجرت کم از کم 40 ہزار مقرر کی جائے،کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈہاک ملازمین ریگولر کر کے مستقل پالیسی بنائی جائے۔

مزیدخبریں