بلاول بھٹو کادورہ عراق ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمو دی سے ملاقات ۔
— PPP (@MediaCellPPP) June 6, 2023
ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال -
پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال
پاکستان اور عراق مذہب اور… pic.twitter.com/eD0pOdpn1S
پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔
اس کے علاوہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر داخلہ عبدالامیرالشمری کے ساتھ بغداد میں ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت ہوئی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیر داخلہ نے عوامی تعلقات میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ملاقات میں پاکستانی زائرین اور تاجر برادری کیلئے عراقی ویزے میں آسانی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی وزیر داخلہ عبدلامیرالشمری کے ساتھ بغداد میں ملاقات۔
— PPP (@MediaCellPPP) June 6, 2023
ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت -
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیر داخلہ نے عوامی تعلقات میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔… pic.twitter.com/AkUFCXX4ql