سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے منصوبہ 2030 تک مکمل ہوجائے گا جس کے تحت ریاض سے جدہ کا سفر 46 منٹ میں طے ہو پائے گا۔
ہائپر لوپ نامی برق رفتار ٹرین پہلی مرتبہ سعودی عرب میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2030 میں سعودی عرب ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جس کے لئے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
ہائپر لوپ کی وجہ سے ریاض سے جدہ کا سفر صرف 46 منٹوں میں طے ہوسکے گا جبکہ مکہ مکرمہ سے جدہ کا سفر صرف پانچ منٹ پر سمٹ جائے گا۔ امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: عدالت کا شاہ محمودقریشی کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم
کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دے سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سعودی عرب سے دوبئی تک بھی ہائپر لوپ ٹرین کا ٹریک بچھایا جائے گا جس سے ریاض اور دوبئی درمیان فاصلہ صرف 51 منٹس میں طے ہوسکے گا۔