(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور گھریلو تشدد سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنے والے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا زرد صحافت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹی وی چینل کی خود سے متعلق ایک نیوز رپورٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے۔
نیجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اداکارہ کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو سے متعلق بتایا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حبا بخاری نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار والد کو فون پر شکایت لگائی تھی کہ شوہر سے ان سے گھر کی تمام دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔
اداکارہ نے مذکورہ رپورٹ میں کیے گئے دعووں پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ’ یہ زرد صحافت’ ہے۔ اداکارہ نے سخت لہجے میں لکھا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹ پھیلانا بند کیا جائے، یہ قابل شرم بات ہے۔
اداکارہ کی مذاق میں کہی گئی مذکورہ بات پر ٹی وی چینل نے رپورٹ بنائی کہ حبا بخاری نے انٹرویو میں گھریلو تشدد کی بات کی۔
مزید پڑھیں: پراسرار قوتوں کے گرد گھوتی فلم ’’برڈ باکس بارسیلونا‘‘ کی جھلکیاں جاری
خیال رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔
شادی کے بعد کافی عرصے تک حبا بخاری اسکرین سے غائب رہیں، تاہم اب وہ ڈراموں میں دکھائی دینے لگی ہیں اور اس وقت ان کے ڈرامے ’تیرے عشق کے نام‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔