سونےکی قیمت میں مسلسل کمی , فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟جانیے

Jun 06, 2023 | 16:27:PM

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا مسلسل سستا ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 1964 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا  ہے جبکہ پاکستان میں سونا فی تولہ 2300 روپے سستا ہو گیا ہے ۔
صرافہ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے پر سونے کی قیمتوں میں بھی اثر ہوا،ایک تولہ سونے کے دام گھٹ کر 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے پر آگئے ہیں، 10گرام سونا 1972 روپے کمی سے 1 لاکھ 95 ہزار 559 روپے کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا

دوسری جانب ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 2650 روپے پر آگئی ہے ۔

مزیدخبریں