گھر کے پردوں سے کپڑے تیار کر کے اپنا برانڈ شروع کیا ، ایچ ایس وائی کا انکشاف

Jun 06, 2023 | 17:38:PM
گھر کے پردوں سے کپڑے تیار کر کے اپنا برانڈ شروع کیا ، ایچ ایس وائی کا انکشاف
کیپشن: ایچ ایس وائی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کے سٹار فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ’ایچ ایس وائی‘ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے برانڈ کا ڈھائی ہزار روپے اور گھر کے پردے سی کر آغاز کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

حال ہی میں فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے مختلف دلچسپ واقعات ناظرین کے ساتھ شیئر کئے۔

میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صرف ڈھائی ہزار سے اپنے برانڈ کا آغاز کیا تھا۔

 ایچ ایس وائی نےیہ بھی بتایا کہ انہوں نے اُس وقت 2 ہزار کی سلائی مشین خریدی اور 5 سو سے کچھ قینچیاں اور دھاگے خریدے، ایک ٹیلر ماسٹر کو وعدے کی بنیاد پر ہائیر کیا، لیکن کپڑوں کے پیسے نہیں تھے تو گھر کے پردے، بیڈ شیٹس اور ڈائیننگ کور سے 5 جوڑے تیار کیے۔