شاہ محمود قریشی کی رہائی کا پروانہ جیل حکام کو موصول

Jun 06, 2023 | 17:42:PM

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی او قانون کے تحت جیل میں  قید  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے بڑا ریلیف دے دیا ہے ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے،جس کے بعد اب شاہ محمود کی رہائی کی روبکار  وکیل لیکر اڈیالہ جیل پہنچے  ہیں، شاہ محمود قریشی کو کچھ دیر تک جیل سے رہا کئے جانے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں