پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے جہانگیر ترین کے رابطے ، 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سیاسی رہنماؤں سے جہانگیر ترین نے رابطے تیز کردیئے اور 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی.
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں عون چوہدری ،سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں،کمیٹی کے ارکان سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کا خیبر پختونخوا (کے پی کے) سے پرویز خٹک سمیت دیگر کو شامل کرنے کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع ترین گروپ کے مطابق فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان پہلے سے ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔