عدالت نے  ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 جون کو طلب کر لیا 

Jun 06, 2023 | 19:09:PM

(24 نیوز ) جناح ہاوس حملہ کیس میں ڈسچارج ہونے والی  پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ایک اور مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گلبرگ عسکری پلازہ کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں 10 جون کو طلب کر لیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے حکم جاری کیا  ہے۔ 

پولیس نے عسکری ٹاور حملہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طلبی کی درخواست دائر کی  تھی، تفتیشی افسر  کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کرنی ہے جیل سے طلب کیا جائے  ،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی، ڈاکٹر یاسمین راشد سے تھانہ گلبرگ میں سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ میں تفتیش کی جائے گی ، پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔

مزیدخبریں