ڈاکٹروں کی سنگین غفلت، خاتون کی ٹانگ کاآپریشن کرنا تھا ، پتا نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)انڈیپنڈنٹ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کی سنگین غفلت،ہسپتال میں لائی گئیں خواتین کے مبینہ طور پر غلط آپریشن کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جس خاتون کی ٹانگ کاآپریشن کرنا تھا اُس کا پتا نکال دیاہسپتال میں ایک ہی نام کی دو خواتین کے آپریشن ہونا تھے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انتہائی لاپرواہی اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب دو خواتین مریضوں کے غلط آپریشن کرنے کے معاملے پرسٹی فوٹی ون پر خبر نشر ہونے کے بعد سی ای او ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں خواتین مریضوں کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا اعلان کردیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل سروسز,ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیڈ کواٹر اور ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر انکوائری کریں گے۔