سندھ سرکار نے عید کے حوالے سے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عیدالضحٰی کی آمد آمد ہے ، قربانی کے شوقین افراد جانوروں کی خریدار میں مصروف ہیں ایسے میں سندھ سرکار نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کی آمد سے قبل سندھ سرکار نے تنخواہیں 23 جون تک ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن بھی 23 جون کو ادا کی جائے گی ،محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ عیدالضحی 28 یا 29 جون کو متوقع ہے ، ملازمین کو یکم جولائی کے بجائے تنخواہ اور پینشن کی رقم 23 جون کو ادا کی جائے گی ، محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔