ہارورڈ یونیورسٹی کے استاد نے بابراعظم اور رضوان کو "کرکٹ کنگز" قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہارورڈ یونیورسٹی کے ٹیچر نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو "کرکٹ کنگز" قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان دونوں نے 31 مئی سے 3 جون تک بوسٹن، میساچوسٹس کے نامور ہارورڈ بزنس سکول کیمپس کی کلاسز میں شرکت کی، جہاں ہارورڈ بزنس سکول کے ایک معزز انسٹرکٹر، انیٹیل برسے نے اپنے حالیہ طالب علموں اور کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو "کرکٹ کنگز" قرار دےدیا۔
Someone asked from Babar Azam and M Rizwan's professor you have realized how big of stars they are? and she replied it - they're kings ???? pic.twitter.com/RpTKA1JSjg
— JIMMRZ (@Jimmrz_) June 6, 2023
انیٹیل برسے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر پوسٹ کی جس میں مختلف کھیلوں کے کئی چیمپئن ایتھلیٹس شامل ہیں، جس میں کرکٹ، ساکر، یو ایف سی، فٹ بال اور بیس بال کی شخصیات شامل ہیں،اس تصویر کے کپشن میں انہوں نے لکھا کہ "میں ہر کسی کو لڑائی یا فٹ بال کے لیے چیلنج کرتی ہوں، فٹ بال، کرکٹ، یا بیس بال میچ۔ میرے پاس میری ٹیم ہے،اسے لاؤ۔"
When champions like @francis_ngannou, @USMAN84kg and @jaboowins vouching to play cricket, may be it is time for @iMRizwanPak and I to join another sports. Thoughts? ???????? pic.twitter.com/zK0boCq7OI
— Babar Azam (@babarazam258) June 5, 2023
اس تصویر نےسوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جو بابراعظم اور محمد رضوان کو دنیا کے چند عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھ کر بہت خوش تھے۔
ایک مداح نے حیرانگی اور خوشی کا اظہار کیااور انیٹیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "انیٹیل برسےمجھے امید ہے کہ آپ کو احساس ہو گا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کرکٹ کی دنیا میں کتنے بڑے ستارے ہیں، سب کو ایک ساتھ آتے دیکھنا حیرت انگیز ہے۔"