(24 نیوز )سانحہ 9 مئی کے واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کے جانے والوں کی لسٹ طویل ہوتی جا رہی ہے، جن میں عمران خان کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی ساتھی نواب بہاول خان عباسی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے، سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے اپنی ریاست اور فوج کو پاکستان میں ضم کردیا تھا، پاکستان کے استحکام کی خاطر میرے پردادا نے ریاست بہاولپور کے خزانے کھول دیئے، اپنے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
پرنس بہاول خان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، مستقبل کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔