9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث24 اساتذہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم نے مزید 24 اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پشاور کے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر بلوائی اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ اساتذہ کو معطل کرنے کافیصلہ کیاگیا، اساتذہ کو ای اینڈ ڈی رولز 2011 کے تحت نوکریوں سے معطل کیاگیاہے جبکہ دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے بلوائی اساتذہ کی معطلی 90 دنوں کیلئے ہے۔
دستاویز کے مطابق معطل ہونیوالوں میں مسلم، جمال فاروق،عبدالباسط،شہباز درانی،حنیف شاہ اور اعظم خان چوکیدار شامل ہیں، جبکہ طاہر الطاف،حیات گل، رضوان اللہ، فرمان اللہ، لطیف اللہ، رفعت اللہ، خورشید عالم، منظور قادر،رحمان اللہ ،اقبال علی،امتیاز، عاقب سعید، مرتضیٰ،جلال الدین، عثمان زادہ اور مشتاق بھی بلوائی اساتذہ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی جانب سے بلوائی اساتذہ اورملازمین کے خلاف ایکشن کاسلسلہ جاری ہے، پشاورسمیت دوسر ے اضلاع کوبھی بلوائی اساتذہ اور ملازمین کی نشاندہی اور کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔