(24 نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو اور سردار کانبو خان برہمانی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد عارب خان برہمانی اور ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کے سابق وائس چیئرمین محمد صادق شورو بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔
آصف علی زرداری نے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماوں کو خوش آمدید کہا، ملاقات میں صدر زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سکندر شورو 2018 سے قبل مراد علی شاہ کی کابینہ میں رکن سندھ اسمبلی تھے اور معاون خاص محکمہ برائے انفاریشن سائنس ٹیکنالوجی کا قلمبدان ان کے سپرد کیا گیا تھا ، 2018 کے الیکشن میں حلقے کوٹڑی پر ٹکٹ نا ملا تو موصوف نے جامشورو اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا ۔