میکسیکو میں خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی دیر بعد خاتون میئر قتل

Jun 06, 2024 | 00:10:AM

(ویب ڈیسک)میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے اعلان کے کچھ دیر بعد ایک کوٹیجا قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے قتل کردیا۔مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021 سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔ وہ اس عہدے جئکےت منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں، حملے کے فورا بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں، اس حملے میں ان کا سیکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون میئر پر اس حملے سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق کسی منظم جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔یولینڈا سانچیز کو ستمبر 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات تھیں، انہیں 2023 میں تین دن تک مسلح افراد نے یرغمال بھی بنایا تھا۔

مزیدخبریں