پاکستان اورسعودی عرب فٹ بال میچ کیلئے فول پروف سیکیورٹی کےانتظامات مکمل 

Jun 06, 2024 | 00:16:AM
پاکستان اورسعودی عرب فٹ بال میچ کیلئے فول پروف سیکیورٹی کےانتظامات مکمل 
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب فٹ بال میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان فٹ بال میچ کیلئے فول پروف سیکیورٹی کےانتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونےوالےفٹ بال میچ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرزتعینات کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق فٹ بال میچ کیلئے رینجرزکی تعیناتی سیکنڈ ٹیئرکےطورپر ہوگی۔

فیفا ورلڈ کپ2026 کےکوالیفائر راؤنڈ2 کیلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے،پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان ورلڈکپ کوالیفائر میچ آج اسلام آباد میں کھیلاجائےگا۔