لسبیلہ : کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی،تین افراد جاں بحق ،11زخمی

کوچ میں 28 افراد سوار ، کچھ مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی

Jun 06, 2024 | 01:02:AM

(عیسیٰ ترین) لسبیلہ میں اوتھل کے علاقے دارویار کے مقام پر مسافرکوچ میں آگ بھڑک اٹھی، تین افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت11 افراد زخمی ہوگئے،کوچ میں 28 افراد سوار  تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے اوتھل کے علاقے دارویار کے مقام پر مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت11 افراد زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا،فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ،مسافر کوچ میں 28 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالرکی قدر برقرار، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں معمولی کمی
 وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں،حادثے کی تحقیقات کرکے ذمہ داری کا تعین کیا جائے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسافروں کے تحفظ اور روڑ حادثات کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جاررہی تھی ،کوچ میں 28 افراد سوار تھے ، جائے وقوعہ سے تین جانبحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں ۔
مسافر بس حادثے میں جانبحق افراد میں دوکا تعلق کراچی اورایک کاحب چوکی سے ہے ، ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم کا کہنا ہے کہ بس حادثہ بظاہر اورٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیاہے کولنگ کا عمل مکمل ہونےکے بعد حتمی نقصان سے متعلق بتایا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم ریسکیو کارروائیوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے موجود رہے۔

مزیدخبریں