برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد مجرم قرار

Jun 06, 2024 | 09:26:AM

(ویب ڈیسک)برطانیہ کی عدالت نے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد کو مجرم قرار دیدیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 11 اور 16 سال تھیں جنہیں 2000 میں چلڈرن ہاؤس سے کئی بار لے جا کرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،مجرموں میں محمد عمار، محمد ضمیر، عابد صدیقی، محمد سیاب، یاسرعجائیبی، طاہر یاسین اور رامین باری شامل ہیں،‎شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے 9 ہفتے تک جاری مقدمے کی سماعت کے بعد ملزموں کو مجرم قرار دیا۔

 2014 میں شائع ہونے والی جے رپورٹ میں رودرہیم میں 1997 سے لیکر 2013 تک پاکستانی افراد کے گینگ کی جانب سے 1400 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے انکشاف کے بعد آپریشن اسٹوو وڈ کے نام سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات شہر کے سپر مارکیٹ، قبرستان، پارک، کار اور بچوں کی نرسری کے عقب سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے تھے۔

مزیدخبریں