سولر پر ٹیکس اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق بڑی خبر

Jun 06, 2024 | 10:37:AM
سولر پر ٹیکس اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق بڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، سولر سسٹم پر ٹیکس نہیں لگارہے ہیں نہ ہی نیٹ میٹرنگ پر پابندی لگے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ  حکومت متبادل انرجی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی ہوئی تو وزیراعظم کی مشاورت سے کی جائے گی، شمسی توانائی کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے، معاشی استحکام پر وزیراعظم شہباز شریف کی پوری توجہ ہے، ہم ذمہ دارانہ اور مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا نہیں چلے گا؟،چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی نےنوٹس لے لیا

علی پرویزملک نے بتایا کہ حکومت پاکستان متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے قابل تجدید توانائی منصوبوں کا فروغ، معیشت کومشکل  سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہیں، منفی سیاست کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، سولرسسٹم پر ٹیکس لگانے کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی حکومت آئی ایم ایف سے شراکت داری کو آگے لے کر جارہی ہے۔