ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا،قومی ٹیم کا امتحان،امریکا کیخلاف کامیاب ہوپائیں گے؟

Jun 06, 2024 | 12:58:PM
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا،قومی ٹیم کا امتحان،امریکا کیخلاف کامیاب ہوپائیں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ آج میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی،پاکستان ٹیم اور امریکہ کے درمیان ڈلاس میں ہونے والا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنا کھاتہ کھولے گی ۔پاکستان امریکا کے ساتھ ٹکرائے گا،قومی ٹیم کو عماد وسیم فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے،بابراعظم مسلسل تیسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیم میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ کے انتظامات کے حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے بعد چئیرمین پی سی بی کا پاکستان ٹیم کے ہوٹل سمیت دیگر سہولیات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،چئیرمین پی سی بی کی مداخلت پر پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا گیا ہے۔چئیرمین پی سی بی نے آئی سی سی کو پاکستان ٹیم کو بہتر اور آرام دہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تنبیہ کی ہے۔
نو جون کو نیو یارک میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگا،گیارہ جونکو نیویارک ہی میں پاکستان کا تیسرا میچ کینیڈا سے ہوگا،سولہ جون کو پاکستان فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف گروپ اے میں اپنا آخری میچ کھیلے گا،سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان کے تین میچ 19 سے23 جون تک انٹیگا اور بارباڈوس میں ہوں گے۔

 یاد رہے کہ آج کے لائیو کرکٹ میچز میں4 شو ہیں۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں جمعرات 6 جون کو پاکستانی اوقات کار کے مطابق نہایت بزی شیڈول ہے۔آج صبح ساڑھے 4 بجے سے یہ سلسلہ شروع ہوگا کہ رات گئے تک پاکستان کا میچ ہوگا،اس کے بعد آدھی رات کو تاریخ بدلتے ہی رات 12 بجے ایک میچ ہوگا۔یوں کل ملا کر 4 میچز ہونے جارہے ہیں۔24 گھنٹوں میں 4 میچز ہونگے۔پاکستان امریکا کا میچ بھی ساتھ ہے۔

ضرورپڑھیں:قومی ٹیم کا قیام اسٹیڈیم سے دور ، چیئرمین پی سی بی نے نوٹس لے لیا

میزبان ملک فارم میں ہے،کینیڈا کے خلاف 195 رنزکا ہدف حاصل کرگئے تھے۔ڈراپ ان پچز پر پاکستان رسک پر ہوگا لیکن ہر ایک پاکستان کی جیت پر یقین رکھے گا لیکن امریکا کی جی حضوری ویسے تو ہر محاذ پر ہر وقت رہی ہے لیکن دنیا پر گزشتہ 24 ماہ میں جو کچھ واضح ہوا ہے۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بڑی جسارت ہوگی،اگر وہ امریکا کو شکست دے دے۔

 پاکستان جیسی ٹیم کیلئے امریکا بھی بڑا خطرہ ہے،اس کی وجہ ہے پاکستان کی بے اعتباری ہے،امریکا کی کینیڈا جیسی ٹیم کے خلاف بے دھڑک کامیابی ہے،پچز کا بہترین تعارف اور پاکستانی پلیئرزکی عدم واقفیت ہے،امریکا کے خلاف ٹف مقابلہ ہوگا۔بہتر موسم کی پیش گوئی ہے۔میچ مکمل ہوگا۔شاداب خان کھلائے جائیں گے۔عماد وسیم دستیاب نہیں۔