وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے لے آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں، ان دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
حکومتی حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے، ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔
حکومت نمائندگان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئرکولر اور ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔