(طیب سیف)پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کی سربراہی کا معاملہ ،بانی تحریک انصاف عمران خان کو جلد بازی اور لاعلمی لے ڈوبی۔
ذرائع کے مطابق پی اے سی کی سربراہی کی نامزدگی نہیں بلکہ الیکشن ہوتا ہے بانی تحریک انصاف لاعلم نکلے ،لاعلمی کے باعث ہی بانی تحریک انصاف نے جیل سے پے اے سی کی سربراہی کے اعلان کر دیئے ،بانی تحریک انصاف نے سپیکر سے اپنے نامزد کردہ امیدوار کے نوٹیفکیشن کا مطالبہ بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے پی اے سی کی سربراہی کیلئے تین تین نام دینے سے مزید گروپنگ ہو گئی،بانی تحریک انصاف نے پہلے شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا کا نام دیا،شیر افضل مروت کے نام پر اتفاق نہ ہونے اور صاحبزادہ حامد کے انکار پر تیسرا نام دیا گیا،تیسرا نام پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے دیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے نام مشترکہ طور پر فائنل ہونے سے کے پی کے گروپ ناراض ہو گیا،کے پی کے گروپ شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی بنانے کا خواہاں تھا،شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کرنے پر بھی کے پی کے گروپ پارٹی لیڈر شپ سے نالاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی؟ پٹرول اور ڈیزل فی لٹر کتنا سستا؟ اہم خبر سامنے آ گئی