میانوالی :مسافر کوچ پر فائرنگ ، تین افراد جاں بحق ،6 زخمی ہوگئے

Jun 06, 2024 | 15:19:PM
میانوالی :مسافر کوچ پر فائرنگ ، تین افراد جاں بحق ،6 زخمی ہوگئے
کیپشن: لاشیں ایمبولینس میں منتقل کی جارہی ہیں
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اختر مجاز)میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ،6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عیسیٰ خیل میں کلور شریف کے مقام پر پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کےباعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو  کچہری عیسیٰ خیل سےواپس جارہے تھے۔