حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہ ہو تو  پھرکون تعینات کرتا ہے ؟عمران خان کا اہم انکشاف 

Jun 06, 2024 | 18:09:PM

(24 نیوز ) نیب ترامیم کالعد قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران دلائل میں سابق وزیر اعظم و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  نے انکشاف کیا کہ جب حکومت اور اپوزیشن میں  چیئر مین نیب کے نام پر اتفاق نہ ہوتوپھر  تھرڈ  ایمپائر  تعینات کرتا ہے ۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے دلائل میں جسٹس اطہر من اللہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ’ترامیم کالعدم ہوئیں تو میرا نقصان ہوگا‘مجھے 14 سال کی قید ہوگئی کہ میں نے توشہ خانہ تحفےکی قیمت کم لگائی،پونے دو کروڑ روپے کی میری گھڑی تین ارب روپے میں دکھائی گئی،میں کہتاہوں نیب کا چیئرمین سپریم کورٹ تعینات کرے،حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہیں ہوتاتو تھرڈ امپائر تعینات کرتاہے،نیب اس کے بعد تھرڈ امپائر کے ماتحت ہی رہتاہے،نیب ہمارے دور میں بھی ہمارے ماتحت نہیں تھا،برطانیہ میں جمہوری نظام اخلاقیات، قانون کی بالادستی، احتساب پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے چیف جسٹس سے وضاحت مانگ لی 

مزیدخبریں