پاکستان میں ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کا امکان،ماہر فلکیات

Jun 06, 2024 | 18:15:PM

(24 نیوز)ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج پاکستان  میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتادی اور کہاکہ کل غروب آفتاب کے تقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات جاوید اقبال کی جانب سے ذی الحج کے چاند سے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے کہ چاند آج 5 بجکر 40 منٹ پرپیدا ہوگا اور اس حساب سے عید الاضحیٰ پیر 17جون کو ہونے کا قوی امکان ہے کیونکہ کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کےتقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

خیال رہے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 7جون کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی آفس میں ہوگا، اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات و دیگر نمائندگان شرکت کریں گے،محکمہ موسمیات نے ملک میں  چاند 7 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہ ہو تو  پھرکون تعینات کرتا ہے ؟عمران خان کا اہم انکشاف

مزیدخبریں