محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

Jun 06, 2024 | 19:21:PM

(روزینہ علی) موسمیاتی   تبدیلیوں کےباعث دن بدن بڑھتے درجہ حرارت   نے پوری دنیا کو متاثر کیا لیکن اپنے محل وقوع کے باعث پاکستان  ان تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے ، گزشتہ ہفتہ پڑنے والی گرمی اس بات کی منہ بولتی ثبوت ہے لیکن ایسے میں کل ہونے والی بارش نے گرمی کے ستائے شہریوں کو سکھ سانس فراہم کیا ہے ۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ آج رات گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ کل یعنی جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات کے اوقات میں آندھی ،جھکڑ چلنےا ور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک،مالاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان  ظاہر کیا گیا ہے ،پنجابکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی،جھنگ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،لودھران،وہاڑی،خانیوال،ساہیوال،پاک پتن ، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان۔    

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،تاہم شام اور رات میں خضدار،قلات،جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب اور تربت میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام/رات میں بالائی/وسطی اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اورجیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور،خیرپوراوردادومیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس نیب پراسیکیوٹر پر برہم ، عدالت داخلے پر پابندی عائد کر دی 

مزیدخبریں