بالی وڈ اداکارہ اور لوک سبھا انتخاب جیتنے والی کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ جڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں لوک سبھا انتخاب جیت کر ایم پی بننے والی کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مارا ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا،واضح رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں ، کنگنا رناوت نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اب کنگنا رناوت کا بھی بیان سامنے آگیا ہے، اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جی ہاں میرے ساتھ آج یہ واقعہ پیش آیا ہے اور اپنےچاہنے والوں کا بتانا چاہتی ہوں کہ میں صحیح سلامت ہوں ، چندی گڑھ ایئر پورٹ پر مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مارا ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسا کیوں کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کو سپورٹ کرتی ہیں ، لیکن میرا کنسرن یہ ہے کہ پنجاب میں جو دہشتگردی بڑھ رہی ہے اسے ہم کیسے ہینڈل کریں گے ؟