ٹی 20ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ : امریکانے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

Jun 06, 2024 | 20:25:PM

(24 نیوز )آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں میزبان امریکا اورپاکستان کے درمیان میچ مقررہ 20 اوورز میں برابررہنے کے بعد امریکانے سپر اوور میں پاکستان کو  شکست دے دی ۔

ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئےمیچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور بابر اعظم ٹاپ سکورر رہے جبکہ میزبان ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی  ،میچ برابررہنے کے بعد سپر اوور میں امریکا نے محمد عامر  کو ایک اوور میں 18 رنز سکور کیے جس کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم صرف 13رنز ہی بنا سکی 

پاکستانی بیٹنگ کی بات کریں تو پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم اوپننگ کیلئے آئے لیکن محمد رضوان دوسرے اوور کی تیسری گیند پر سلپ میں کیچ تھما بیٹھے ، پاکستان کی پہلی وکٹ صرف9 رنز پر گری جبکہ  ون ڈاؤن آںے والے نوجوان بلے باز عثمان خان بھی صرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے اس طرح پاکستان کی 2 ابتدائی وکٹیں صرف 14 رنز پر ہی گر گئیں عثمان خان کے بعد آنے والے سینئر بلے باز فخر زمان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور صرف 7گیند وں پر 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، جبکہ پاکستان کا مجموعی سکور صرف 26 رنز تھا ، اس کے بعد شاداب خان نے کپتان بابر اعظم کیساتھ ٹیم کو سنبھالا دیا اور مجموعی سکور 98 رنز تک پہنچایا لیکن بد قسمتی سے 40 رنز کرکیچ آؤٹ ہو گئے ، اس کے بعد آنے والے اعظم خان پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے اس طرح پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 98 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی ۔

اس کے بعد بابر اور افتخار نے ٹیم کا سکور 125 رنز تک پہنچایا لیکن کپتان 44 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اس کے  کچھ دیر بعد ہی افتخار احمد بھی صرف 18 رنز بنا کر چلتے بنے، شاہین آفریدی نے 16 گیندوں پر 23 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کا ٹوٹل 159 رنز تک پہنچایا ۔

امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے،قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں