بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ویرات کوہلی پیچھے رہ گئے ، ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کااعزاز چھن گیا

Jun 06, 2024 | 21:57:PM

(24 نیوز) پاکستانی کپتان بابر اعظم سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی 20انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے۔ 
بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا،ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں،بابر اعظمم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے کیرئیر کی 113 ویں اننگز میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

مزیدخبریں