آئی سی سی نے نیو یارک سٹیڈیم کی پچ کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیو یارک سٹیڈیم کی وکٹ کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں،آئی سی سی کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاونٹی سٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا، انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کرکٹ کے کھیل کو امریکا میں متعارف کروانا اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ایکس پر لکھا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔
نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈول ہے، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی نے نیو یارک سٹیڈیم کی پچ کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کر لیا