وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

Jun 06, 2024 | 23:23:PM

وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا
وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

(روزینہ علی )فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن  نے  وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جاب سے کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا ، جبکہ اس سے قبل ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اسلام آباد کے طلباء و طالبات کو بھی چھٹیاں مل گئیں،نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 10 جون سے گرمیوں کی چھٹیاں کا اعلان کردیا گیا،وفاقی تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے،تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان مایوسی کا شکار 

مزیدخبریں