صدر آصف زرداری سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات

Jun 06, 2024 | 23:23:PM

(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ  نے ملاقات کی،ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، گلگت بلتستان کو اس کی بھرپور صلاحیت کے مطابق ترقی دینے کیلئے خصوصی اقدامات درکار ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر مملکت سے علاقے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی،صدر مملکت نے گورنر گلگت بلتستان کو متعلقہ فورمز کے ذریعے علاقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں