بارودی سرنگ دھماکے میں 5 مزدور جاں بحق

Mar 06, 2021 | 00:00:AM

(24 نیوز) ضلع سبی کے علاقے بابر کچھ میں جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقوں ساہیوال اور چیچہ وطنی سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ کے مطابق سبی سے مزدور ایک عمارت کی تعمیر کیلئے ایک گاڑی میں بابر کچھ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سٹرک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت حیدر علی، عثمان، یوسف، محمد بشیر اور مظہر حسین جاں بحق جبکہ 5 مزدور زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد لیویز اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں