وزیر اعظم نے تمام ارکان کو صبح ناشتے پر مدعو کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اور اتحادی جماعتوں کو ناشتے پر مدعو کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کوصبح 10 بجے ناشتے پر مدعو کیا گیا ہے، تمام ممبران وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک ممبران کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے، تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔