کراچی افیئر  بدعنوانی کیس۔۔سابق فرانسیسی وزیراعظم بری

Mar 06, 2021 | 10:04:AM
 کراچی افیئر  بدعنوانی کیس۔۔سابق فرانسیسی وزیراعظم بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ بالادور کو کراچی افیئر بدعنوانی کیس میں بری کردیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے سابق وزیراعظم ایدورڈ بالادور کے وکلا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی عدالت نے ان کے مؤکل کو کراچی افیئر کے نام سے مشہور مبینہ بدعنوانی کیس میں بری کردیا ہے۔فرانس کی لا کورٹ آف ری پبلک (سی جے آر) نے انہیں بری کیا تاہم ان کے سابق وزیر دفاع کو 2 برس کی معطل قید کی سزا اور ایک لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

دونوں فرانسیسی رہنماؤں پرالزام ہے کہ انہوں نے 1993ء سے 1995ء کے دوران پاکستان کو سمندری آبدوز اور سعودی عرب کو جنگی جہاز فروخت کرنے کے معاملے میں کارپوریٹ اثاثوں کا بے جا استعمال کیا، الزامات 2017 میں عائد کئے گئے تھے اس وقت فرانسوا متراں فرانس کے صدر تھے۔اس سودے میں 13 ملین فرینک یعنی تقریباً 33 کروڑ امریکی ڈالر کی رشوت لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس میں تقریباً 10 ملین فرینک 1995ء میں بالادور کی شیراک کیخلاف ناکام صدارتی مہم میں استعمال کیا گیا تھا۔

بالادور نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 10 ملین فرینک کی آمدنی انتخابی ریلیوں کے دوران ٹی شرٹوں اور دیگر اشیا کی فروخت سے ہوئی تھی۔اس بدعنوانی کا کراچی میں 2002ء میں ہونیوالے ایک بڑے بم حملے کی تفتیش کے دوران پتہ چلا، اس حملے میں بس میں سوار فرانسیسی انجینئروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔اس حملے کیلئے ابتدائی طور پر القاعدہ نیٹ ورک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ زیاد تقی الدین نامی ایک لبنانی فرانسیسی بروکر نے بالادور کی انتخابی مہم میں رشوت کی رقم جمع کی تھی۔پیرس کی  عدالت نے کراچی افیئر کیس میں گزشتہ برس جب تقی الدین اور عبدالرحمان العسیر کو 5 برس قید کی سزا سنائی تو وہ لبنان فرار ہوگئے۔