ایفل ٹاور سے بڑا 1115فٹ کا سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایک ہزار ایک سو پندرہ فٹ بڑا سیارچہ زمین کے قریب سےگزر گیا۔ماہرین کے مطابق اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکرا جاتا تو 88 کروڑ ٹن بارودی مواد کے بیک وقت دھماکے کے برابر تباہی ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق سیارچہ سطح زمین سے 10.4 ملین میل کے فاصلے سے گزرا جو کہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے کے 44 بار بنتا ہے اور ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سائز کا اگلا سیارچہ اپریل 2029 میں زمین سے 19000 میل کے فاصلے سے گزرے گا۔99942 نامی سیارچہ پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی بڑا یعنی 1115 فٹ کا ہے اور اس کی چوڑائی فٹبال کے 4 گراؤنڈز کے برابر ہے۔