بدمعاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی:خاقان عباسی

Mar 06, 2021 | 12:45:PM
بدمعاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی:خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم و  مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں بد معاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نےکہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا، صدر، وزیراعظم، سپیکر غیر قانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے نہ بات کر سکتے ہیں صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں۔  بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ہم نے شرافت کی سیاست کی، عمران خان کو ہٹا کر دم لیں گے۔ ہم نے ان چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔