رانا ثناءاللّٰہ پرمنشیات برآمدگی کیس کی سماعت،فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ پر منشیات برآمدگی کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللّٰہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد رانا ثناءاللّٰہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ فاضل جج نے رانا ثناءاللّٰہ کے ضمانتی افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر رانا ثناءاللّٰہ کوپیش کرنے کا پابند کردیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔