(24نیوز)وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے لئے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان کر کے بزدلی اور غیرجمہوری اقدار کو فروغ دیا ۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں فیاض الحسن چوہان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘ کی عملی تصویر ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اعتماد کا ووٹ لینے کا یہ غیر معمولی فیصلہ کیا۔ آج قوم اور پارلیمان اعتماد کے ووٹ سے وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ درست ثابت کریں گے۔