سینیٹر فیصل جاوید کا کھلا چیلنج:آؤ آکر عمران خان کو ہراؤ!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے اپوزیشن کو کھلا چیلنج کیا ہے۔
سینٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔آج صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی تجویز پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے تاہم حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ آؤ آکر عمران خان کو ہراؤ، پارلیمنٹ میں اپنے نمبر پورے کرو۔فیصل جاوید کا کہنا تھا آج میدان کھلا ہے تو کپتان تو کھڑا ہے لیکن وہ (اپوزیشن) لوگ بھاگ گئے ہیں، چوہے بلوں میں گھس گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم پر اعتماد کے لیے اوپن پولنگ ہو گی، سیکرٹ بیلٹنگ میں اپوزیشن نے پیسہ چلایا اور آج وہ بھاگ گئے۔