وزیراعظم کومبارکباد،ملک میں تبدیلی نظر آنی چاہیے:خالد مقبول صدیقی

Mar 06, 2021 | 14:12:PM

(24نیوز)ایم کیو ایم رہنما  خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے عمران خان کو وقت پر اعتماد دیا، اب آپ اس ایوان کو وقت پر اعتماد دیں۔ملک میں تبدیلی ہوتی ہوئی نظر آنی چاہیے۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں  اظہار خیال کرتے ہوئےمقبول صدیقی نے  کہا کہ  اتحادی مشکل وقت میں بھی آپ کو ساتھ کھڑے نظر آئے، آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے کا شامل ہونا قرض ہے۔ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، ہم چاہتے ہیں قوم کو اعتماد دیں کہ تبدیلی آپ کا نعرہ ہی نہیں آپ کا ارادہ اور وعدہ ہے۔

مزیدخبریں