16  حکومتی ممبران نےگیلانی کو  ضمیر کے مطابق ووٹ دیا،پرویز اشرف 

Mar 06, 2021 | 14:16:PM

Read more!

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر ر ہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے ،سمجھ نہیں آرہی کہ آخر ہو کیا رہا ہے 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم دو دن پہلے اسمبلی میں ہارتے ہیں اور آج اپنے حق میں قرارداد پیش کروا رہے ہیں۔ جمہوریت کا پہلے مطلب سمجھنے کی کوشش کریں جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم دوڑ میں اکیلے تھے اور اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے ہیں اپوزیشن نے تو دو دن پہلے سینٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دے چکی انہوں نے کہا کہ  جمہوریت کو دھمکیوں کے ذریعے پروان نہیں چڑھایا جا رہا ۔

آج پارلیمان کی لاجز کے اندر وزیراعظم اپنے غنڈے لے کر آئے جو گالی دے اور حملہ اور ہو وہ سیاسی کارکن نہیں بلکہ دہشت گرد ہوتا ہے، پارلیمان کی لاجز میں گھس کر خواتین کے کمرے کے باہر انہوں نے ہراساں کیا ۔مصدق ملک، مریم اورنگزیب کو آج ہراساں کیا گیا مسلم لیگ ن کے رہنما تو صرف بات کرنا چاہ رہے تھے جو ان کا جمہوری حق ہے پاکستان میں ہم جمہوریت کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن آج بہت دل دکھی ہوا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو پارلیمنٹ لاجز میں آخر لے کر کون آیا ہم چاہیں تو لاکھوں افراد کو ڈی چوک پر اکٹھا کر سکتے ہیں آپ کہتے ہیں کہ آپ الیکٹڈ وزیراعظم ہیں ہم تو اپ کو سیلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں۔

جو کچھ پارلیمنٹ کے باہر ہوا شرم سے سر جھک گیا ہے تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جو اسلام آباد کی سیٹ سینٹ میں ہار گئے وزیراعظم کو جو ووٹیں ملے ان میں کیا 16 بندے الگ ہوئے؟ 16 ممبران نے یوسف رضا گیلانی کو اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ کسی بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کا مستقبل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اچھا نہیں وزیراعظم کا تو بہت بڑا دل ہوتا ہے لیکن عمران خان میں برداشت ہی نہیں۔

مزیدخبریں