جمہوریت کے تسلسل کیلئے عمران خان کیساتھ ہیں: فہمیدہ مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جی ڈے اے کی رہنمافہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہم جمہوریت کے تسلسل کیلئے آپ کے ساتھ ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، تمام اتحادی جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا، اتحادی جماعتیں کسی بھی حکومت کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہیں، اپوزیشن میں 2 بڑی سیاسی جماعتیں بیٹھی ہیں، 1995 سے پارلیمنٹ کا حصہ رہی اور بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھے۔اعتماد کا ووٹ ملکی کیلئے ہے اور اس مشن میں ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔