سینٹ الیکشن میں منڈی لگی،سیاستدان خریدنے پر زرداری کو عقل مند کہا گیا: وزیراعظم

Mar 06, 2021 | 14:06:PM
سینٹ الیکشن میں منڈی لگی،سیاستدان خریدنے پر زرداری کو عقل مند کہا گیا: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی ہوئی تھی، کہا جا رہا ہے زرداری عقل مند سیاست دان ہے سارے لوگوں کو خرید رہا ہے، ہماری خواتین ارکان کوووٹ کے بدلے 2 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔کئی ارکان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی  اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کئی ارکان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، شکریہ ادا کرتا ہوں، ارکان اسمبلی نے آج یہاں پہنچنے کیلئے بڑی تکالیف کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں نظریے سے ہٹ جائیں تو تباہ ہو جاتی ہیں، ہماری لیڈر شپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی، مشکل وقت سے نکلنے پر آپ مزید مضبوط ہوتے ہیں، بڑا انسان بننے کیلئے مشکل وقت کا سامنا کرو، ذہن کو جتنا آزمائشوں میں ڈالیں کہ یہ مزید مضبوط ہوگا، کسی کو تباہ کرنا ہے تو اسے آرام دہ زندگی دے دو، جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہو جاتے ہیں، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل وقت سے نکلے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  سینٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی ہوئی تھی، سینٹ انتخابات میں جو ہوا اس پر شرمندگی ہوتی ہے، ایک ماہ سے جانتے تھے سینٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے بہت دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا، پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ بھارت میں ٹاٹا برلا اور یہاں شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ دیکھیں کیسے سینٹ الیکشن میں پیسے چلا۔کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہا ہوں  جو میرے بیان پر ایسا ردعمل دیا گیا؟یوسف رضا گیلانی پاکستان کا کرپٹ ترین وزیر اعظم تھا ,اس کے وزیر اعظم بننےسے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں پتا چل جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری دنیا بھرمیں 10 پرسنٹ سے مشہورہے، اس پرفلمیں بنی ہوئی ہیں، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پربھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کواخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا۔ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کرملک سے باہربھاگا ہوا ہے، فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا۔ یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا۔

عمران خان نے کہا کہ سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، نوازشریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کرلے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو منہگائی بڑھتی ہے،  اگر ہم پر پابندیاں لگ جاتیں تو آپ سوچ نہیں سکتے ملک میں کیا حال ہوتا، اپوزیشن نے جلسے کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا شہزادہ اور شہزادی آ گئے ہیں ان کو جدو جہد کا پتا ہی نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔  (ن) لیگ کے دور میں آئے، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈ اہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔