پارلیمنٹ کے باہر ن لیگی رہنماؤں پر حملے کیخلاف قرارداد جمع

Mar 06, 2021 | 14:28:PM

(24نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنماؤں پر حملے کے خلاف رابعہ فاروقی نےپنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کا حملہ قابلِ مذمت ہے۔ مزیدیہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ہمیشہ بد تمیزی اور گھیراؤ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔رابعہ فاروقی کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرنے والے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا مارا، مریم اورنگزیب کو لات ماری جبکہ مصدق ملک کو دھکے دیئے۔اس موقع پر ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کے واقعات دیکھنے میں آئے۔

مزیدخبریں